Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:02:01

سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے 460 افراد کو قتل کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524242_5765924_GAZA-NEW-2_updates.jpgسوڈان کے صوبے دار فور کے شہر الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورس کے قتل عام سے جان بچاکر شمالی دارفور کے شہر تویلا پہنچنے والے بے گھر خاندان کیمپ میں موجود ہیں(تصویر بشکریہ: الجزیرہ)۔

سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے اسپتال میں گھس کر 460 افراد کو قتل کردیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد مریضوں سمیت اسپتال میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے منگل کے روز الفشر شہر میں گھس کر 460 مریضوں اور دیگر افراد کو قتل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-23/1473901_031307_updates.jpg
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام، امریکا کی جانب سے سوڈان پر پابندیاں عائد

امریکی حکومت نےکہا ہے کہ وہ مستقبل میں سوڈان کی برآمدات پر مزید پابندی لگادیں گے اگر سوڈان نے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال ترک نہ کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی میڈیا کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے گھروں میں گھس کر بھی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار بتانے والے ایک گروپ کے مطابق سوڈان پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے دو سال سے جاری جھڑپوں میں اب تک چالیس ہزار افراد مارے گئے ہیں۔

دوسری طرف خانہ جنگی کے باعث ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زیادہ افراد کے بے گھر ہونے سے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے 460 افراد کو قتل کر دیا