Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:02:01

پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری، مزید 5 افراد گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524241_8898083_Paris-Louvre-museum-heist_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم اب تک چوری کیے گئے جواہرات کا پتہ نہیں چل سکا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق چوری کی واردات کے 11 دن بعد مزید پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان میں سے ایک شخص کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ممکنہ طور ہر ان چار ملزمان میں شامل تھا جو مزدور کے لباس میں پیرس کے میوزیم سے نیپولین بوناپاٹ کے دور کے ایک سو ملین ڈالر مالیت سے زیادہ کے جواہرات چوری کرکے لے اڑے تھے۔
页: [1]
查看完整版本: پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری، مزید 5 افراد گرفتار