اسمارٹ فون کی لت کم کرنے والا کیس تیار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524230_8671946_PhoneCase_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاایک نیورو سائنس سے متعلق کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون کیس بنایا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ زیادہ تر موبائل صارفین کا اسکرین ٹائم تقریباً نصف تک محدود کر دے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ کمپنی نے 6 پاؤنڈ یعنی 2.7 کلو گرام کا اسمارٹ فون کیس بنایا ہے جو اتنا بھاری اور استعمال میں بوجھل ہے کہ اسے استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد موبائل کا استعمال کم کر دیں گے۔
اسمارٹ فون کیسز عام طور پر ڈیزائن کے لحاظ سے ہلکے اور ہموار ہوتے ہیں، لیکن مذکورہ کمپنی نے بالکل مختلف راستہ اختیار کرتے ہوئے سب سے بھاری اور سب سے بڑا فون کیس بنالیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524230_7121557_PhoneCase1_updates.jpg
اس کمپنی کی اس حرکت کا مقصد یہ ہے کہ موبائل فون کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ مشکل اور غیر آرام دہ بنایا جائے۔
اسٹین لیس اسٹیل کا یہ فون کیس حیران کن طور پر 2.7 کلو گرام وزنی ہے، جو کہ 16 انچ کے میک بک پرو لیپ ٹاپ سے بھی زیادہ بھاری ہے اور یہ دو الگ الگ حصوں پر مشتمل ہے جنہیں فون کے گرد اسکرو کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔
1980ء کی دہائی کے مشہور بلیک ڈائمنڈ فون سے متاثر ہو کر اسٹین لیس اسٹیل کا یہ اسمارٹ فون کیس کسی کی جیب میں فٹ نہیں ہوتا اور جتنا زیادہ لوگ اپنا فون چیک کرتے ہیں، اسے استعمال کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا جاتا ہے، یہ جسمانی تھکاوٹ ہی صارف کو قدرتی طور پر فون کو نیچے رکھنے پر مجبور کر دے گی، یہ اور بات ہے کہ اگر کسی کو جم جانے کا شوق ہے تو وہ اسے ڈمبل کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524230_1497045_PhoneCase2_updates.jpg
فون کیس کے بارے میں کمپنی نے لکھا ہے کہ اس وزن کی وجہ سے اس کا استعمال کرنے والوں کے پٹھوں کو مضبوط بنائے گا۔
اگرچہ اس بھاری کیس کو فون سے اتارنا ناممکن نہیں، لیکن اس کے لیے رنچ درکار ہوتا ہے تاکہ اس کے دونوں دھاتی حصے کھولے جا سکیں، یہ عمل اتنا پریشان کن اور وقت طلب ہے کہ زیادہ تر لوگ اسے ایک بار لگانے کے بعد ہٹانے سے گریز کریں گے۔
یہ وزنی اسمارٹ فون کیس فی الحال فنڈنگ کے مرحلے میں ہے اور اسے کم از کم 210 ڈالرز میں پری آرڈر کیا جا سکتا ہے، یہ ایک بڑی قیمت ہے، لیکن اگر کوئی اپنے اسمارٹ فون کی لت سے لڑنے کے لیے سنجیدہ ہے تو وہ پیتل کے ورژن کا انتخاب کر سکتا ہے جو اس سے زیادہ بھاری ہے اور اس کی قیمت 500 ڈالرز ہے۔
页:
[1]