خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524226_5970707_Kh-Asif-Sher-Afzal-Marwat_updates.jpgتصویر سوشل میڈیاوزیر دفاع خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر خواجہ آصف اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے سے مصافہ کیا۔
بعدازاں صحافی نے شیر افضل مروت سے سوال کیا کہ آپ کو خواجہ آصف سے پہلی ملاقات کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کیا کہیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلی ملاقات کے بعد مشکلات کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، خواجہ آصف میرے بڑے اور بزرگ ہیں، اگر خواجہ آصف سے میرے ہاتھ ملانے پر کسی کو تکلیف ہوتی ہے تو ہوتی رہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا چھوٹا بھائی اور بیٹا ہے، شیر افضل مروت جہاد کر رہا ہے، ہماری دعا ان کے ساتھ ہے، مشکلات مستقل نہیں رہتیں، سارے مشکل وقت گزر جاتے ہیں۔
页:
[1]