کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524225_6496909_Sindh-High-court_updates.jpgسندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ای چالان سسٹم کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں حکومت سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کراچی کا مکمل انفرااسٹرکچر تباہ ہے، شہر بھر میں سڑک نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔
ایسے میں شہریوں پر بھاری بھرکم چالان/جرمانے کرنا کسی عذاب سے کم نہیں، چالان کی آڑ میں شہریوں کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
درخواست کے مطابق سندھ کے حکمران دوسرے صوبوں سے ترقی پر مقابلہ کرنے نکلے تھے، لیکن یہ تو چالان کرنے میں مقابلہ کر رہے ہیں۔
لاہور میں چالان کا جرمانہ 200 اور کراچی والوں کے لیے 5000 کیوں؟کراچی پڑھے لکھے قانون کی حفاظت کرنے والوں لوگوں کا شہر ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا جائے۔
页:
[1]