بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524215_8171102_GAZA-NEW-2_updates.jpgناگا لینڈ تحریک کے سربراہ 91 سالہ تھونگالینگ میووہ گزشتہ منی پور پہنچنے کے بعد اپنے آبائی علاقے میں لوگوں کے درمیان(تصویر بشکریہ بی بی سی)۔بھارت میں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں میں شدت آگئی، بھارتی افواج کے مظالم پر ناگا لینڈ کی قیادت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ناگا لینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی فوج کے جبر اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ریاستِ ناگالینڈ کی تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو انتباہ جاری کر دیا۔
تھونگالینگ میووہ نے کہا اگر مودی ہم سےکھیلنا چاہتے ہو تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے، ہم کبھی بھارت کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524215_712640_GAZA-NEW-2_updates.jpgلوگوں کا ایک جم غفیر ناگا رہنما کے استقبال کے ہیے ناگا جھنڈے لہراتے منی پور کے ایک میدان میں جمع ہیں(تصویر بشکریہ بی بی سی)۔
بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ اور ناگالینڈ جیسی کئی ریاستوں پر غیرقانونی طور پر قابض ہے۔
مودی کے زیر قبضہ ناگالینڈ جیسی کئی شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
页:
[1]