کراچی: الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524214_5642220_e-challan-khi_updates.jpgکراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔
چالان پر موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تصویر پر الگ نمبر جبکہ چالان میں لکھا گیا نمبر الگ ہے۔
الیکٹرانک چالان 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر تھا، چالان میں شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524204_035547_updates.jpg
کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے لگیں تو شہری کہاں جائیں گے؟
شہری کے مطابق چالان میں دیا گیا موٹرسائیکل کا نمبر میرا نہیں ہے، چالان بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ڈھائی ہزار روپے کا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹ کی بنیاد پر بھیجا گیا چالان متاثرہ شہری کا نہیں تھا، چالان پر نمبر پلیٹ کی تصویر الگ جبکہ انگلش میں لکھے نمبر الگ ہیں، موٹرسائیکل کے دونوں نمبروں کے کوائف الگ، الگ ہیں۔
页:
[1]