Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:01:19

عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524186_6140456_alem_updates.jpgفائل فوٹو

علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت تھی۔ آج عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

علیمہ خان کے علاوہ دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

نادرا نے علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

علاوہ ازیں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہیں کرسکا جس کے بعد عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔
页: [1]
查看完整版本: عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے