کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری، 3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524144_8413285_Untitled-1_updates.jpgکراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلافشروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ای چالان کی تعداد 12ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے روز 6 گھنٹے میں 2 ہزار 622 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق مہم کے دوسرے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزار 301 جبکہ تیسرے روز 5 ہزار 979 ای چالان کیے گئے ہیں۔
页:
[1]