Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:00:33

پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523952_3435163_MohammadAhmed_updates.jpg

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

لاہور میں نجی کالج کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 10 مئی 2025ء کے بعد دنیا میں ہماری پوزیشن بالکل مختلف ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دشمن کے حملے کے بعد بہادری سے مقابلہ کیا اور دنیا نے پاکستانی موقف کو تسلیم کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں پاکستان کی بات کرتے ہیں، پاک سعودی سیکیورٹی معاملات نے ہمارا سر بلند کیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی