Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:00:05

آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523919_1643444_faisal-mumtaz-rathor_updates.jpg
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور—فائل فوٹو

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان ایک دو روز میں پارٹی قیادت کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523874_115051_updates.jpg
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرط عائد کردی: ذرائع

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایوان میں 9 ووٹ ہیں، جبکہ ن لیگ کی جانب سے راجہ فاروق حیدر نے دستخط کیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت کل 37 ممبران کی کھل کر حمایت حاصل ہے، جبکہ مزید 5 ارکانِ اسمبلی نے حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھور