نصیبو لال کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی یا نہیں؟ گلوکارہ نے خود بتا دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523904_4901352_%D9%86%DA%A9%D8%A8%D8%A8%D8%AC_updates.jpg— فائل فوٹو
پاکستان کی نامور پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال نے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر لب کشائی کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’الحمدللّٰہ میں دادی بن گئی ہوں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523904_2196146_bhnj%D9%86%DA%A9_updates.jpg
انہوں نے اپنے پوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا، ’بیٹے کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں‘۔
گلوکارہ نے مداحوں کو جعلی خبروں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گلوکارہ کے یہاں 55برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
页:
[1]