کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا کیس، ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523855_6487862_kk_updates.jpgفائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔
ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-11/1410011_070557_updates.jpg
کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کیسے پہنچی؟
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی حملے سے دو روز قبل کراچی پہنچی تھی، واردات میں خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔
پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں ملزم جاوید بھی گرفتار ہے۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کے خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
页:
[1]