Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:58:58

بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بےبنیاد، جھوٹا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523626_9385426_gaza_updates.jpgاسرائیلی بمباری سے غزہ کی تباہی کا ایک منظر

بھارتی جریدے کا پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے، بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

[*] اسرائیل فیصلہ کریگا غزہ میں کونسی بین الاقوامی فوج تعینات کی جائے: نیتن یاہو
[*] بین الاقوامی فورس اُن ممالک پر مشتمل ہوگی جن سے اسرائیل مطمئن ہو، روبیو




ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیاہے۔

پاکستان کا فلسطینیوں کی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی۔
页: [1]
查看完整版本: بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بےبنیاد، جھوٹا دعویٰ