Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:58:47

تحریک انصاف آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523612_9591272_AJK-Assembly_updates.jpgفائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پارٹی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے راجہ فاروق حیدر اور سلمان اکرم راجہ سے ریفرنس کیلئے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیے

[*] ن لیگ کا پی پی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
[*] نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال




مظفر آباد سے قانونی ماہر کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 30 کی ذیلی شق 3 اور 4 کے تحت کوئی ایم ایل اے پارٹی تبدیل کرنے سے نااہل ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسپیکر اسمبلی کے پاس پہلے ہی پی ٹی آئی کے چار منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس زیر التوا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی معاملے کو ہائی کورٹ میں لے جائے گی۔
页: [1]
查看完整版本: تحریک انصاف آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ