اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے غزہ میں فلسطینی بچوں کو تعلیم دینے کا آغاز کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523651_9460692_GAZA-NEW-2_updates.jpgفلسطینیوں کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے فلسطینی بچوں کو تعلیم دینے کا آغاز کر دیا۔
اس حوالے سے آج یواین آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارانی نے بتایا کہ جنگ بندی کے ساتھ ہی انروا غزہ میں ذاتی طور پر اور آن لائن اپنے “بیک ٹو لرننگ“ پروگرام کو تیز کر رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 25,000 سے زیادہ بچے اب ہماری “عارضی سیکھنے کی جگہوں“ میں شامل ہو چکے ہیں، جبکہ ہم ایسے مقامات کی تعداد میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متوازی طور پر ہم آن لائن کلاسز چلا رہے ہیں جن کا مقصد تقریباً 300,000 بچوں تک پہنچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواندگی اور تعلیم مایوسی اور صدمے کے تریاق ہیں۔ انہوں نے اس کیلئے ادارے کے اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کچھ بھی ہمارے ہزاروں انروا اساتذہ کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ ہر روز وہ اس کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
页:
[1]