Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:58:17

پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے کی مہلت ختم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523583_3372998_ajk_updates.jpgفائل فوٹو

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف متوقع تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو پیغام دیا تھا کہ دن دو بجے تک استعفیٰ دے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 36 ممبران کی حمایت حاصل ہے، دوپہر 2 بجے کے بعد تحریک عدم اعتماد فائنل کی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-28/1523347_044148_updates.jpg
ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد، مظفر آبادپاکستان مسلم لیگ نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا اگر کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئے۔
页: [1]
查看完整版本: پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے کی مہلت ختم