ایسا کوئی چانس نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے، امیر مقام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-28/1523558_4415540_amir_updates.jpgفائل فوٹووفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ ایسا کوئی چانس نہیں کہ وفاق میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ملے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہوچکے کہ کشمیر میں حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے، یہ بات دونوں پارٹیوں میں پہلے سے تھی کہ کشمیر حکومت تبدیل ہونی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-28/1523347_044148_updates.jpg
ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان
اسلام آباد، مظفر آبادپاکستان مسلم لیگ نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امیر مقام نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارا اتحاد سسٹم کو چلانے کے لیے چلتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی پر اعتماد ہے تو پھر کابینہ تشکیل دینے میں کیا مشکل ہے۔
页:
[1]