اسرائیل: اکثریت کھو دینے کے باوجود نیتن یاہور اگلے الیکشن سے پُر امید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523248_979382_Israeli-PM-Netan-Yahu_updates.jpgاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو—فائل فوٹواسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے حکمران رہنے والے وزیراعظم نیتن یاہو پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم ہوچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے حوالے سے امریکی دباؤ میں امن معاہدہ قبول کرنے والے نیتن یاہو کی تمام تر توجہ اب اگلے انتخابات پر مرکوز ہے۔
اسرائیلی سیاسی تاریخ میں دائیں بازو کے سب سے بڑے اتحاد کے بل بوتے پر حکمرانی کرنے والے نیتن یاہو رواں سال جولائی میں آرتھوڈوکس پارٹی کے اتحاد سے نکل جانے کے بعد اکثریت کھوچکے ہیں اور اب ان کے اتحادی غزہ میں امریکی دباؤ پر جنگ بندی قبول کرنے کی وجہ سے ناراض ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523003_123713_updates.jpg
دنیا اسرائیل کو مغربی کنارے پر ایک اور نسل کشی سے روکے: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ
اسرائیلی رکن پالیمنٹ اوفر کسیف نے کہا کہ دنیا اسرائیل کو غزہ کے بعد مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کی جانب بڑھنے سے روکے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انکے اتحادی غزہ معاہدے کے باوجود ان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ غزہ کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے مزاحمتی تحریک کو مزید کچلیں۔
موجودہ اسرائیلی حکومت کو اس وقت اسرائیلی پارلیمنٹ میں 120 سیٹوں میں سے 60 سیٹیں حاصل ہیں یعنی واضح طور پر اکثریت میں نہیں رہے۔
انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی حکومت میں شامل اتحادی حکومت چھوڑ بھی نہیں رہے اور ساتھ ہی مزید سیاسی فائدوں کے حصول کے لیے بھاری قیمتیں بھی وصول کرنا چا ہتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2021-06-04/936615_053345_updates.jpg
نیتن یاہو کی اکثریت ختم، نفتالی کو اسرائیلی وزیراعظم کی سکیورٹی مل گئی
تل ابیب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اکثریت ختم... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم اس وقت خود بھی اتحاد کو لمبے عرصے تک گھسیٹنے کے حق میں نہیں ہیں، وہ یہی سوچ رہے ہونگے اگلے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرکے کے ایک بار پھر وزیراعظم بنے کی پوزیشن میں آجائیں۔
页:
[1]