Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:58:02

جنوبی بحیرہ چین میں 2 مختلف حادثات، امریکی بحریہ کاہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ تباہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523238_380918_Sea-Hawk-and-F18_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی بحیرہ چین میں 2 مختلف حادثات پیش آئے ہیں اس دوران امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ تباہ ہوگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے بحر الکاہل فلیٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی بحیرہ چین میں 2 مختلف حادثات میں ان کے ایک سی ہاک ہیلی کاپٹر اور ایف-18 لڑاکا طیارے حادثے کا کاشکار ہو کر تباہ ہوگئے۔

بحریہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گرنے والے سی ہاک کا تعلق امریکی بحریہ کے 73ویں حملہ آور اسکواڈرن سے تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-29/1465828_050108_updates.jpg
امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا

بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جس وقت اس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا یہ معمول کے آپریشن میں مصروف تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے تینوں ارکان کو بچالیا گیا ہے۔

بحریہ کی جانب سے دوسرے حادثے کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی بحریہ 22ویں حملہ آور اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے ایف-18 طیارے کو حادثہ پیش آیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ جہاز ایک معمول کے مشن پر تھا۔ حادثے کے شکار طیارے میں سوار دونوں پائلٹوں کو بچالیا گیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: جنوبی بحیرہ چین میں 2 مختلف حادثات، امریکی بحریہ کاہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارہ تباہ