Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:57

ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ریاضمیں ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی امور کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523320_070548_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔

وزیراعظم اس دوران ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
页: [1]
查看完整版本: ریاض، وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات