Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:56

پیرس: کشمیر بلیک ڈے، بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523112_6944107_eiffelTower-kashimr-pro_updates.jpg
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے آج کشمیر بلیک ڈے کے سلسلے میں بھارتی حکومت کے غاصبانہ اقدامات اور غیر قانونی تسلط کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پیرس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونجتی رہی۔

مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔

فضا میں مسلسل مودی ٹیررسٹ، انڈیا ٹیررسٹ، ہم کیا چاہتے؟ آزادی، لے کے رہیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی بہادری سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت فراہم کرے۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے کی، جبکہ کمیونٹی کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

پیرس میں ہونے والا یہ مظاہرہ اس عزم کی تجدید تھا کہ کشمیری عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم تک پہنچائی جائے گی اور آزادی کی یہ جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔
页: [1]
查看完整版本: پیرس: کشمیر بلیک ڈے، بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ