Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:50

پاک بنگلا جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس، بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش

پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کردی۔

دونوں ممالک میں دوطرفہ اقتصادی اور ترقیاتی تعاون مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔ ڈھاکا میں 20 سال بعد پاک بنگلادیش 9واں جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس ہوا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523272_013045_updates.jpg
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلا دیش کا سرکاری دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کاسرکاری دورہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر پاکستان کے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلادیش کے مشیرخزانہ نے کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش کی۔ کراچی پورٹ سے بنگلادیش چین اور وسطی ایشیا ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے گا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دریں اثنا وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ بنگلادیش کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں، پاکستان اور بنگلادیش کا باہمی احترام اور دوستی پر مبنی تعلق ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-23/1503302_103844_updates.jpg
بنگلادیش نے 1971ء کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلادیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازوں کیلیے کام تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان حلال اتھارٹی اور بنگلادیش اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو سے معیار اور سرٹیفکیشن میں تعاون بڑھانے کا راستہ ہموار ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان بنگلادیش نالج کوریڈور کے قیام پر زور دیا گیا۔ بنگلا دیشی طلبا کیلئے پاکستان میں 500 نئی اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت تربیتی سیٹیں 5 سے بڑھا کر 25 کردیں، تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-24/1503623_101900_updates.jpg
پاکستان اور بنگلادیش میں 6 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور بنگلادیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسکے علاوہ زراعت، مواصلات، تعلیم، بینکنگ، صحت، سیاحت، اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل سیکٹر، طبی اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کیے۔
页: [1]
查看完整版本: پاک بنگلا جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس، بنگلادیش کو کراچی پورٹ کے استعمال کی پیشکش