Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:33

تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523018_7785584_Signing-Agreements-with-Asian-Countries_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملائشیا کے رہنماؤں کے ہمراہ امن معاہدے پر دستخط کردیے۔

امریکی صدر نے کمبوڈیا کے ساتھ باہمی تجارت کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523010_102434_updates.jpg
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنما بہادر ہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا مبصرین تعینات کرے گا، کمبوڈیا اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر نے تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکا آسیان سربراہی اجلاس کے دوران ملائشیا کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔
页: [1]
查看完整版本: تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے