Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:31

غزہ: ملبے میں موجود اسرائیلی بم پھٹنے سے 2 فلسطینی بچے زخمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523014_33979_Gaza-rubble_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ شہر میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں کھیلتے ہوئے 2 جڑواں بہن بھائی بم پھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کے دادا توفیق شورباسی نے بتایا کہ بچے جس چیز کو کھلونا سمجھ رہے تھے وہ ایک ناکارہ بم تھا جو اچانک پھٹ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520915_075316_updates.jpg
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، مزید 2 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد وہ زخمی بچوں کو شفا اسپتال لے کر گئے جہاں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دونوں زخمی بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد لاکھوں فلسطینی اپنے علاقوں میں واپس آگئے ہیں جہاں وہ ملبے کے ارد گرد اپنے پیاروں کی باقیات اور ضروری سامان تلاش کر رہے ہیں جہاں ناکارہ بم بھی بکھرے ہوئے ہیں۔

ہیومینیٹی اینڈ انکلوژن نامی امدادی گروپ کے ساتھ کام کرنے والے برطانوی شہری نک اور(Nick Orr) جو بارودی مواد کو ناکارہ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ غزہ میں بکھرے بارود کا موازنہ دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والے برطانوی شہروں سے کیا جاسکتا ہے، اس جگہ کو بارود اور ناکارہ بموں سے پاک کرنے میں کم از کم 20 سے 30 سال لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بکھرا ہوا بارودی مواد ایسا خطرناک ہے کہ جیسے کسی جگہ بغیر نقشے کے بارودی سرنگیں بچھادی گئی ہوں۔
页: [1]
查看完整版本: غزہ: ملبے میں موجود اسرائیلی بم پھٹنے سے 2 فلسطینی بچے زخمی