Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:30

نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے استفسار کیا ہے کہ اگر نمبر گیم پوری ہے تو تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟

مظفر آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انوارالحق نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے سے انکار کیا۔

انہوں سوال اٹھایا کہ اگر کسی جماعت نے نمبر گیم پوری کرلی ہے، تووہ عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523096_085013_updates.jpg
آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟

کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جب تک اختیار ہے، اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، جلد پریس کانفرنس کروں گا، جس میں تفصیلی بات ہو گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانے کے بعد ہو گی، جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے چہرے پر کوئی ندامت دکھائی نہیں دے گی، واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا، خالی نہیں کیا۔
页: [1]
查看完整版本: نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال