Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:57:26

دنیا اسرائیل کو مغربی کنارے پر ایک اور نسل کشی سے روکے: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ


https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523003_8744910_Ofer-Cassif-Israeli-MNA_updates.jpgاسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کسیف—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن اوفر کسیف نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کو غزہ کے بعد مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کی جانب بڑھنے سے روکے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی حدس تل پارٹی کے رکن پارلیمان اوفر کسیف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں ایک اور نسل کشی کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی ایک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، اس خطرے کا سامنا آج اسرائیلی یہودی اور عرب دونوں کو ہے، ان دونوں خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم سے رابطہ کیا جائے اور جو کچھ ممکن ہوسکے وہ کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-17/1501537_080336_updates.jpg
غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال، مظاہرے جاری

غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان خطرات سے تنہا نبرد آزما نہیں ہوسکتے، اس وقت موجودہ ساری صورتحال میں یہاں بسے فلسطینی اور اسرائیلی ایک جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ان ممکنہ خطرات سے پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے، ان خطرات سے نمٹنے کا واحد راستہ صرف انصاف سے ممکن ہے۔

بتاتے چلیں کہ اوفر کسیف عرب اکثریتی جماعت سے تعلق رکھنے والی جماعت حدس تل پارٹی سے تعلق رکھنے والے یہودی رکنِ پارلیمنٹ ہیں اور ابھی حال ہی میں امریکی صدر کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ان کے ساتھی عرب رکن پارلیمنٹ ايمن عودہ کو پارلیمنٹ سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
页: [1]
查看完整版本: دنیا اسرائیل کو مغربی کنارے پر ایک اور نسل کشی سے روکے: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ