Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:56

اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522824_7773971_Gaza-life-without-life_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے 2 بھائی شہید ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائیوں نے اسرائیلی فوج کے قائم کیے ہوئے بفرزون کی حد عبور کی تھی جو اسرائیلی فوج نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522783_103921_updates.jpg
غزہ سے رپورٹنگ کرنیوالے صحافیوں نے اسرائیلی مظالم کے ہولناک واقعات سے پردہ اٹھا دیا

اسرائیل نے فلسطین پر مسلط کی گئی جبری جنگ کے دوران غزہ میں 70 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے ساتھ ساتھ 238 صحافیوں کو بھی قتل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی فوج 10 اکتوبر سے اب تک جنگ بندی معاہدے کی 80 مرتبہ خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں 97 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج اب بھی غزہ کے 53 فیصد علاقے پر قابض ہے، جہاں سے انخلا اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔
页: [1]
查看完整版本: اسرائیلی فوج کی ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید