کرسٹیانو رونالڈو گول اسکور میں لیونل میسی سے بہت آگے نکل گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523105_9991386_RonaldoMessi_updates.jpgرونالڈو اور میسی—فائل فوٹو
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گول اسکور میں لیونل میسی سے بہت آگے نکل گئے۔
رونالڈو کے 950 گول مکمل ہو گئے، 40 سالہ اسٹار فٹ بالر نے پروفیشنل کیریئر کا 950 واں گول عرب لیگ میں اسکور کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-13/1509795_110029_updates.jpg
رونالڈو نے ایک سال کی کمائی میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے 2024ء میں لیونل میسی کو دولت کمانے میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رونالڈو نے النصر کی طرف سے الحزم کے خلاف گول کیا اور میچ میں النصر نے کامیابی بھی حاصل کی۔
کرسٹیانو رونالڈو پروفیشنل فٹ بال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ اُن کے بعد لیونل میسی ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر رونالڈو کو لیونل میسی پر 59 گول کی برتری حاصل ہے، جن کے گولز کی مجموعی تعداد 891 ہے۔
页:
[1]