محسن نقوی کی نئے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-26/1523062_1684137_MohsinNPSL_updates.jpg—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
اس ضمن میں پی ایس ایل کی چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔
ویلیوایشن فرم نے محسن نقوی کو پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کیے ساتھ ہی چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت بھی کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522852_071725_updates.jpg
10 سالہ پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ ختم ہونے پر نئے معاہدے کی تیاریاں
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) فرنچائز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہوگیا، نئے معاہدے کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محسن نقوی نے فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ طے ہو گا جبکہ چارٹرڈ فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔
پی ایس ایل کی 6 فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اب پی ایس ایل فرنچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے۔
پی سی بی کے مطابق نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔
页:
[1]