اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں: امریکا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522800_8734989_Marco-Robio-2_updates.jpgامریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹوامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کا غزہ میں اب کوئی کردار نہیں ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انروا حماس کی ذیلی تنظیم کی طرح کام کر رہی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522167_014755_updates.jpg
اسرائیل انروا کو فلسطینی علاقوں میں امداد کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری رکھنے دے: عالمی عدالتِ انصاف
عالمی عدالت نے کہا ہے اسرائیل انروا کو فلسطینی علاقوں میں امداد کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری رکھنے دے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مارکو روبیو نے کہا کہ حماس مستقبل میں غزہ کے حکومتی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہوگی اور اسرائیل غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی ٹاسک فورس کا حصہ بنے والے ممالک کی رکنیت کو ویٹو کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علم میں یہ بات پہلے سے ہے کہ انروا کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انروا غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی سی اہمیت رکھتی ہے۔
页:
[1]