Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:32

ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں: گورنر کے پی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523271_1259078_06_updates.jpg—فائل فوٹو

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تعداد پوری کی، ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لیے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-26/1523124_072421_updates.jpg
آزاد کشمیر حکومت سازی، PTI فارورڈ بلاک کے 10 ارکان PP میں شامل، مطلوبہ 27 ممبرز کا ہدف پورا

اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر کا کردار ادا کیا تھا یا کرپٹ تھا؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ وفاق کے ساتھ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہے۔
页: [1]
查看完整版本: ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں: گورنر کے پی