Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:31

غزہ سے رپورٹنگ کرنیوالے صحافیوں نے اسرائیلی مظالم کے ہولناک واقعات سے پردہ اٹھا دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522783_2914126_News4_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسرائیل نے فلسطین پر مسلط کی گئی جبری جنگ کے دوران غزہ میں 70 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے ساتھ ساتھ 238 صحافیوں کو بھی قتل کیا۔

غزہ سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے اسرائیلی مظالم کے ہولناک واقعات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ویانا میں انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی کانگریس میں گفتگو کے دوران صحافیوں نے بتایا کہ الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح کی بیوی سمیت پانچ اہل خانہ اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملبے سے زندہ نکلنے والی اِن کی بیٹی تاحال خوف میں مبتلا ہے اور کسی چھت والی جگہ پر رہنے کو تیار نہیں۔

ایک صحافی نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں شہادتیں ہوئیں مگر دنیا اس پر خاموش رہی، عالمی خاموشی نے اب غزہ میں صحافیوں کے قتل کو معمول کا واقعہ بنادیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: غزہ سے رپورٹنگ کرنیوالے صحافیوں نے اسرائیلی مظالم کے ہولناک واقعات سے پردہ اٹھا دیا