Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:28

وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کیلئے تیار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522780_8595266_USS-Gerald-R_-Ford,-the-worlds-largest-aircraft-carrier_updates.jpgوینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کیلئے تیار

امریکی انتظامیہ نے ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردارہ جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وینزویلا کے قریب تعینات کرنے کےلیے تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون میں امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی بحریہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں پر مشتمل امریکی حملہ آور بیڑا تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔

پینٹاگون ترجمان شان پانیل نے بتایا کہ قومی دفاع و سلامتی کی خاطر امریکی جنوبی کمانڈ نے خطے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ، نگرانی اور غیرقانونی حرکات و سکنات روکنے کےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-14/1509969_121526_updates.jpg
وینزویلا کے ساتھ کشیدگی، امریکا نے فوجی طاقت میں اضافہ شروع کردیا

وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو میں تعینات کر دیے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھی 6 ہزار امریکی سیلرز اور میرین خطے میں موجود ہیں جبکہ امریکی طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں کی تعیناتی سے اس میں 4 ہزار 500 اہلکاروں کا مزید اضافہ ہوجائیگا۔

بتاتے چلیں امریکی طیارہ بردارہ جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت بُحیرہ روم میں تعینات ہے اور یہ ابھی واضح نہیں کہ وہ کب تک لاطینی امریکہ پہنچے گا۔
页: [1]
查看完整版本: وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کیلئے تیار