پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522805_5103906_08_updates.jpg—فائل فوٹوکرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیل رہے ہیں، پاکستان کے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کےلیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پتہ چل گیا تھا، ہم بہت پُرجوش ہیں کیوں کہ پاکستان کے اچھے کھلاڑی بی بی ایل میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے کھلاڑیوں کے اس سیزن میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522495_023041_updates.jpg
سڈنی سکسرز کا بابر اعظم کے استقبال کیلئے اسپیشل فین زون بنانے کا اعلان
سڈنی سکسرز نے بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کے آغاز سے پہلے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے استقبال کے لیے الگ فین زون بنانے کا اعلان کر دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کے لیے قومی کرکٹرز کے این او سی ہولڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی نے پہلے سے جاری این او سی رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی بی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس حوالے سے پی سی بی سے بات چیت کی تھی۔
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسان خان کے بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔
页:
[1]