Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:56:14

حماس اور دیگر تنظیموں کا غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق

حماس اور دیگر تنظیموں کا غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیکنوکریٹس کی آزاد کمیٹی جنگ بندی کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522233_071350_updates.jpg
مقبوضہ مغربی کنارہ ضم کیا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم ہو ایسا نہیں ہو گا، اگر ایسا ہوا تو اسرائیل امریکا سے اپنی حمایت کھو دے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے حماس کی ویب سائٹ پر فلسطینی تنظیموں کا مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

فلسطینی تنظیموں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی عرب اور عالمی اداروں کے تعاون سے غزہ کا انتظام سنبھالے گی۔

دوسری جانب حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی موقف کو سراہا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے حماس پُرعزم ہے۔ حماس کو غزہ امن معاہدے کیلئے مصر، قطر اور ترکیے سے واضح ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، امریکا کی جانب سے بھی اسکی براہِ راست تصدیق کی گئی۔
页: [1]
查看完整版本: حماس اور دیگر تنظیموں کا غزہ کو ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق