Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:55:15

بھارت: آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہا آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522533_7203351_AusRat_updates.jpg

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کےلیے بھارت میں موجود آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہا آگیا۔

وشاکھاپٹنم کے فائیو اسٹار ہوٹل میں آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کھانا کھا رہی تھیں کہ چوہا ڈائننگ ہال میں گھس آیا۔

اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں، ہوٹل ملازمین نے بھی چوہے کو پکڑنے کےلیے پھرتیاں دکھائیں۔

چوہا کبھی ادھر اور کبھی ادھر بھاگتا رہا، خاتون کرکٹرز چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر بھی کھڑی ہوئیں۔
页: [1]
查看完整版本: بھارت: آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کے کھانے کے دوران چوہا آگیا