Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:54:44

پابندی سے سیب کھانے کے صحت پر نہایت مفید اثرات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522549_7524238_Apple-fruits_updates.jpg

ماہرین صحت کے مطابق پابندی سے سیب کھانا صحت کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے، یہ ریشے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق سیب ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، دل کی صحت کو سپورٹ کرنے کے ساتھ وزن کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ نہ صرف دل کی بیماریوں بلکہ ذیابیطس ٹائپ 2جیسے دائمی امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ایک درمیانے سائز کا بغیر چھلا ہوا سیب جس کا وزن 182 گرام ہو، تقریباً 94.6 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ اس میں 156 گرام پانی، 0.473 گرام پروٹین، 25.1 گرام نشاستہ، 18.9 گرام شکر، 4.37 گرام فائبر اور 0.3 گرام چکنائی شامل ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522549_5805772_apple_updates.jpg

سیب بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس اور پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں کئی اقسام کی سادہ شکر موجود ہوتی ہیں جیسے فرکٹوز، سوکروز اور گلوکوز شامل ہے۔

سیب کا گلائسیمک انڈیکس کم سے درمیانے درجے تک ہوتا ہے، جو تقریباً 42 سے 44 کے درمیان ہوتا ہے۔ گلائسیمک انڈیکس اس بات کی پیمائش کرتا ہے کہ کوئی غذا کھانے کے بعد خون میں شکر کی مقدار کو کتنا بڑھاتی ہے۔ وہ غذائیں جن کا جی آئی کم ہوتا ہے انہیں صحت بخش اور مفید مانا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522549_1451027_apple01_updates.jpg

ایک درمیانہ سیب کھانے سے روزانہ درکار مقدار کا تقریباً 16 فیصد فائبر مل جاتا ہے، اس میں موجود حل پذیر فائبر پیکٹن بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سیب کے فائبر کا زیادہ تر حصہ چھلکے میں پایا جاتا ہے۔ سیب میں وٹامن سی اور پوٹاشیم بکثرت ہوتا ہے۔

سیب میں کئی اینٹی آکسیڈنٹ پودوں پر مبنی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اضافی صحت بخش فوائد فراہم کرتے ہیں۔ جس میں کوارسیٹن شامل جو بہت سے پودوں پر مبنی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ یہ سوزش کم کرنے، وائرس کے خلاف لڑنے اور کینسر سے بچاؤ کے لیے اہم ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522549_8378370_apple02_updates.jpg

اسکے علاوہ کیٹیچن جو سبز چائے میں پایا جاتا ہے، جو کہ جسم کی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ مزید برآں کلوروجینک ایسڈ جو سیب اور کافی میں پایا جاتا ہے، یہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سیب نظام ہضم کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے اس میں موجود فائبر تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522549_3137866_apple03_updates.jpg

سیب عام طور پر کیڑے مار دواؤں کے اثرات رکھتے ہیں کیونکہ وہ کیڑوں اور بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اسلیے اسے کھانے سے قبل اچھی طرح دھونا چاہیے۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
页: [1]
查看完整版本: پابندی سے سیب کھانے کے صحت پر نہایت مفید اثرات