Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:54:42

چائے کو صحت کیلئے مزید فائدہ مند بنانے والی عادات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522459_2982509_4_updates.jpgفائل فوٹو

چائے کو عام طور پر ایک فائدہ مند مشروب سمجھا جاتا ہے، مگر اس کے حقیقی فائدے اس وقت سامنے آتے ہیں جب آپ اسے گرم حالت میں پیتے ہیں۔

یہ انکشاف برٹش جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق چائے یا کافی جیسے گرم مشروبات ناصرف انزائٹی (اضطراب) کو کم کرتے ہیں بلکہ جذباتی توازن برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی مشروب کے اجزا کے ساتھ ساتھ اس کا درجہ حرارت بھی جسم اور دماغ پر گہرے اثرات ڈالتا ہے۔

اس تحقیق میں 400 سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا، تاکہ یہ جانا جا سکے کہ غذا اور مشروبات کا درجہ حرارت کس طرح ذہنی و جسمانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

نتائج کے مطابق جو لوگ چائے یا کافی ٹھنڈی حالت میں پیتے ہیں، ان میں بے خوابی اور اضطراب جیسے مسائل زیادہ دیکھے گئے، اس کے برعکس جو لوگ گرم چائے یا کافی کے عادی ہیں، ان میں ڈپریشن، بے خوابی اور نظامِ ہاضمہ کے مسائل کی شرح نمایاں طور پر کم پائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-16/1510660_125004_updates.jpg
کافی یا چائے: شوگر کے مریضوں کے لیے کیا بہتر ہے؟

کافی اور چائے دونوں میں صحت کے لیے فائدے موجود ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ جن افراد کو خون کی گردش کے مسائل ہوتے ہیں، وہ ٹھنڈی غذا یا مشروبات کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی متعدد مطالعات میں واضح کیا جا چکا ہے کہ گرم کھانے یا مشروبات ناصرف نظامِ ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ جذباتی استحکام میں بھی مدد دیتے ہیں۔

مختلف تحقیقات کے مطابق روزانہ 2 سے 4 کپ چائے پینا محفوظ سمجھا جاتا ہے، جبکہ کچھ رپورٹس میں 10 کپ روزانہ پینے کو بھی نقصان دہ نہیں کہا گیا۔

تاہم ماہرین کی اکثریت کے مطابق روزانہ 3 سے 5 کپ چائے پینا زیادہ تر افراد کے لیے بہترین اور محفوظ ہے، اس سے زیادہ مقدار میں پینے سے بعض اوقات منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جو ہر شخص کے جسمانی ردِعمل پر منحصر ہوتے ہیں۔



نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
页: [1]
查看完整版本: چائے کو صحت کیلئے مزید فائدہ مند بنانے والی عادات