Casinopakisra 发表于 2025-11-3 19:54:35

پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522812_8679262_News9_updates.jpg
---فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد آج فی تولہ نرخ میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 543 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ کی قیمت 18 ڈالر اضافے کے بعد 4113 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
页: [1]
查看完整版本: پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ