Casinopakisra 发表于 2025-10-28 16:01:40

جرمنی کا مزید 15 امریکی ساختہ F-35 لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521179_3499956_News11_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

جرمنی نے اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید 15 امریکی ساختہ ایف-15 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جرمن اخبار ’ڈیر اسپیگل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی مزید 15 امریکی ساختہ F-35 طیاروں کا آرڈر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جرمن پارلیمنٹ کی جانب سے بجٹ کمیٹی کے لیے تیار کیے گئے خفیہ دستاویزات کے مطابق نئے طیاروں کے لیے 2.92 ارب ڈالر کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کے بجٹ کی منظوری آئندہ ہفتوں میں دیے جانے کی توقع ہے۔

ان طیاروں کی خریداری سے جرمنی کے F-35 بیڑے کی مجموعی تعداد 50 طیاروں تک پہنچ جائے گی۔
页: [1]
查看完整版本: جرمنی کا مزید 15 امریکی ساختہ F-35 لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ