Casinopakisra 发表于 2025-10-28 16:01:15

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521148_7210560_01_updates.jpg

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو ینسن ٹیم میں شامل ہیں۔
آصف آفریدی کا 39 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو

آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ شاہین آفریدی نے ان کو ٹیسٹ کیپ دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519682_025719_updates.jpg
لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرادیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے تھے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
页: [1]
查看完整版本: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ