اسرائیل نے پھر غزہ پر بم برسانا شروع کردیے ، 35 فلسطینی شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520939_9200218_GazaunderAttack_updates.jpgاسرائیل نے اپنے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کی حوالگی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر بم برسانا شروع کردیے ہیں۔
امن معاہدے کے چند ہی روز بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کر دیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520915_075316_updates.jpg
اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، مزید 2 فلسطینی شہید
اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیل نے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی، تازہ حملوں میں مزید 10 فلسطینیوں کی شہادت ہوچکی ہے۔
صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 تک پہنچ چکی ہے جبکہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنوبی غزہ میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ حماس نے اسرائیل کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام یکسر مسترد کردیا۔
页:
[1]