Casinopakisra 发表于 2025-10-28 16:00:37

خیبر پختونخوا: 12بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520900_5181572_election-local-govt_updates.jpg
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے 6 اضلاع میں 12 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور پولنگ صبح 8 سے شام4 بجے تک جاری رہی۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ڈی آئی خان کی 3 ویلج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اورخواتین کی نشتوں پر پولنگ ہوئی۔

مالاکنڈ میں ویلج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوئی، شانگلہ میں ویلج کونسل نوکلیے میں ووٹ ڈالے گئے۔

ادھر ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھِی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ان ضمنی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 66 پولنگ اسٹیشنز اور201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔

اس موقع پر 23 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 5 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔
页: [1]
查看完整版本: خیبر پختونخوا: 12بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری