Casinopakisra 发表于 2025-10-28 16:00:25

پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی جیت لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520883_8654135_Ahmad-Shafiq-Extends-Invitations-for-Pakistan-International-Culinary-Championship-2026_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستان آئندہ سال پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا جس کی تقریب اسلام آباد اور لاہور میں اکتوبر 2026ء میں ہوگی۔

صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان احمد شفیق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے حق میں یہ فیصلہ بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا فیصلہ چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025ء میں ہوا جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میزبانی کے لیے مقابلہ تھا جو پاکستان نے 21 میں سے 13 ووٹ سے جیت لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-22/1444365_103308_updates.jpg
پاکستانی شیف مریم اشتیاق کی تندوری چکن کا بین الاقوامی سطح پر چرچہ

پاکستانی نژاد امریکی شیف مریم اشتیاق نے برطانوی سیلیبریٹی شیف گارڈن رامسے کو بھی پاکستانی کھانوں کا دیوانہ بنا دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

احمد شفیق نے بتایا کہ اگلے سال ایونٹ میں 21 ایشیائی ممالک اور دنیا کے دیگر نامور شیفس اور ایسوسی ایشن کے صدور پاکستان آئیں گے۔

ایونٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ پاکستانی شیفس کی بیرونی دنیا میں ملازمتوں کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کے رکن ممالک میں چین، پاکستان، بھارت، سری لنکا، جمہوریہ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، مکاؤ، ملائیشیا، کمبوڈیا، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، سنگاپور، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
页: [1]
查看完整版本: پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی جیت لی