رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں آپریشن، 4 مغوی بازیاب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520858_9043781_z_updates.jpgفائل فوٹورحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو چند روز قبل بھونگ اور احمدپور لمہ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔
گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
页:
[1]