Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:59:48

طلال چوہدری کا سہیل آفریدی کو مشورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520676_6968537_TalalChaudhry_updates.jpg
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختون خوا کے نئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کسی غلط فہمی میں ہیں، اُس سے نکل آئیں۔

انہوں نے حکمراں اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں پھانسی گھاٹ اور قید سے نکلی ہیں، لیکن کسی نے بھی 9 مئی نہیں کیا۔

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ یہ بلیک میلنگ اب نہیں چلے گی۔
页: [1]
查看完整版本: طلال چوہدری کا سہیل آفریدی کو مشورہ