بھارت قیامت تک معرکۂ حق کی شکست سے باہر نہیں نکل سکتا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت قیامت تک معرکۂ حق کی شکست سے باہر نہیں نکل سکتا، پاکستانی بری، فضائی اور بحری افواج نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح نصیب کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا، پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضرب لگائی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی جانب لے جا رہی ہے، ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520370_063312_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کے حالیہ حملے پر تشویش کا اظہار
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں، اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ایک بڑی انسانی خدمت ہے اور پاکستان کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرم جوشی پیدا ہوئی ہے، سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کا اظہار کیا ہے، اقوامِ متحدہ میں صدر ٹرمپ، صدر اردوان اور صدر عبدالفتاح السیسی سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریفکرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔
علاوہ ازیں شہباز شریف رکنِ قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا کی رہائش گاہ خانیوال پہنچے اور ان سے ان کے والد مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سابق صوبائی وزیر عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
页:
[1]