Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:59:34

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520658_1888184_ky_updates.jpg
—فائل فوٹوز

پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔

مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520386_070838_updates.jpg
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا گیا

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔
页: [1]
查看完整版本: پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع