پاکستان کا افغانستان سے دہشت گرد گروہوں کیخلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520639_3798660_mog_updates.jpgپاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔
مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520638_021919_updates.jpg
اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور کہا ہے کہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہیں، پاکستان نے کہا ہے کہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرامن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔
页:
[1]